کشن گنج، 3 نومبر(یو این آئی) بہار میں ضلع کشن گنج کے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے جنتا دل متحدہ (جےڈی یو) کے امیدوار اور بہار میں اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر نوشاد عالم پر کل رات گئے پواخالی تھانہ علاقے میں کچھ لوگوں
نے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر عالم انتخابی مہم میں شرکت کرکے رات گئے اپنے کچھ حامیوں کے ساتھ لوٹ رہے تھے کہ پوا خالی گاؤں میں ان پر حملہ کیا گیا۔